Jump to content
URDU FUN CLUB
Sign in to follow this  
Administrator

پاکستانی وفد کا موبائل ورلڈ کانگرس سپین کا دورہ

Recommended Posts


‫پاکستانی وفد کا موبائل ورلڈ کانگرس سپین کا دورہ. تھری جی اور فور جی بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی‬
انوشہ رحمن کی زیر قیادت پاکستانی وفد کا بارسلونا میں اریکسن پویلین کا دورہ ،ماہرین نے وفد کو جدید تکنیکی آلات اور تھری جی … فور جی ، ایل ٹی ای اورفائیو جی بارے بریفنگ دی

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مسز انوشہ رحمن کی زیر قیادت پاکستانی وفد (جوکہ موبائیل ورلڈ کانگرس میں شرکت کرنے کیلئے بارسلونا گیا ہوا ہے)نے اریکسن پویلین کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اریکسن کے ماہرین نے وفد کے شرکاء کو جدید تکنیکی آلات اور تھری جی ۔ فور جی ، ایل ٹی ای اورفائیو جی کے بارے میں مفصل بریفنگ دی اور ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر دیہی علاقوں میں لگائے جانے والے خصوصی آلات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر مملکت نے فائیو جی کی صنعت ، کم طاقت والے بی ٹی ایس جو کہ سٹریٹ لائٹس کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں ، براڈ بینڈ ایکسیلیٹرز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا کیونکہ یہ آلات پاکستان میں تھری جی اور فور جی کے نیٹ ورک کے آغاز میں بروئے کار لائے جاسکتے ہیں اور ان سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
وفد نے اریکسن کے سینئر نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور وزیر مملکت نے انہیں پاکستان میں متعارف کرائے جانے والے نئے سپکٹرم کی نیلامی کے بعد پاکستان میں ان نئے تکنیکی آلات کی تنصیب کی ضرورت اور آفادیت سے روشناس کرایا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے سپکٹرم کی آمد کے بعد ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اریکسن جیسی کمپنیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
اریکسن ٹیم نے جلد پاکستان آمدپر آمادگی کا اظہار کیاتاکہ وہ یہاں آکر جدید تکنیکی مصنوعات کی تیاری اور آلات کی تنصیب کے ذریعے ٹیکنالوجی کی ترویج کے نئے مواقع پیدا کرسکیں۔
اس اجلاس میں پوری دنیا سے ایک لاکھ کے قریب ٹیکالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین ،پالیسی ساز شخصیات اور مندوبین شریک ہیں

Share this post


Link to post

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ تاکہ یہ گناہ جاریہ نہ بنے ۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر سے بھی شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین بھی ہو سکتا ہے۔ ڈیٹا شیئر کرنے والہ ممبراس بات کا عملی اقرار کرے گا کہ وہ بروز قیامت فورم انتظامیہ، سٹوری رائیٹر اور فورم ایڈمن کے تمام گناہوں کا اکلوتا وارث ہو گا ۔ اور بروز قیامت اپنی تمام نیکیاں (جو بھی اس کے نامہ اعمال میں ہوئیں ) بروز قیامت مجھے دینے کا پابند ہو گا۔ اگر کوئی ممبر اب بھی ایسا کرتا ہے اور گناہ جاریہ کا سبب بنتا ہے ۔ تو اس شرط کو ایگری کرتے ہوئے شیئر کر سکتا ہے ۔ فورم کو اس ایگری منٹ پر اجازت دینے میں کوئی اعتراض نہیں ۔ ایڈمن اردو فن کلب

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×
×
  • Create New...