khoobsooratdil 768 #1 Posted March 9, 2014 میں نویں دسویں جماعت میں سکول میں پڑھتا تھا، ہمارے دو ٹیچر ماسٹر حشمت علی اور ماسٹر قطب الدین ہوا کرتے تھے۔ دونوں ریاضی کے بہت ماہر تھے۔ انھیں خدا نے اس بارے میں بڑی صلاحیت دی تھی۔ ہمارے ضلع سے باہر اور دور دور کے مقامات سے ہندو، سکھ استاد ان سے الجبرا اور چونکہ یہ ہے ہی مسلمانوں کا علم کے مشکل مسائل پوچھنے آتے تھے اور وہ دونوں استاد سکول ٹائم کے بعد لان میں بیٹھ کر ریاضی کے مسائل حل کیا کرتے تھے جو ہماری سمجھ سے باہر ہوتے تھے۔ساتھ رہنا، اکٹھے کھانا، ایک دوسرے کے گھر کے ساتھ گھر، سیر کو اکٹھے جانا، اکٹھے سکول آنا۔ کبھی ہم نے انھیں الگ الگ نہیں دیکھا تھا۔ ان کے درمیان اتنی گہری دوستی تھی کہ آپ جتنا بھی ذہن میں اس کا تصور کریں، وہ کم ہے۔پھر اچانک یہ ہوا کہ ڈویژنل انسپکٹر آف سکولز نے ماسٹر حشمت علی کی تبدیلی کر دی اور وہ ہمارے ضلعے کے کسی اور تحصیل میں چلے گئے۔ دونوں دوستوں کے درمیان اس تبدیلی سے جو خلیج پیدا ہوئی، وہ تو ہوئی، ہم جو طالب علم تھے یا جو دوسرا سٹاف تھا، ان کے لیے بھی بہت تکلیف دہ صورت حال تھی۔ہم سب نے وہ تکلیف دہ لمحات محسوس کئے۔ میں نے ماسٹر قطب الدین سے کہا، کیونکہ میں ذرا سمجھدار بچہ تھا، آپ کی حشمت علی صاحب سے بڑی دوستی تھی؟ کہنے لگے، ہاں ٹھیک ہے۔ میں نے کہا ان کے جانے سے آپ کی طبیعت پر بوجھ پڑا؟ کہنے لگے، ہاں پڑا ہے، لیکن زیادہ نہیں۔میں نے کہا کہ یہ آپ حیران کن بات کرتے ہیں۔ وہ تو آپ کے بہت عزیز دوست تھے، قریب ترین تھے۔کہنے لگے اشفاق میاں بہت عزیز تھے، بہت قریب ترین تھے۔ لیکن آپ اس کو اعلٰی درجے کی معیاری دوستی قرار نہیں دے سکتے۔ بے شک ہمارے معمولات اکٹھے تھے، اکٹھے کھاتے پیتے تھے اور کوئی لمحہ بھی ایک دوسرے کے بغیر نہیں گزارا لیکن یہ دوستی کی نشانی نہیں ہے۔دوستی کی نشانی یہ ہے کہ جب تک آدمی اکٹھے بیٹھ کر روئے نہ، اس وقت تک دوستی نہیں ہوتی اور ہم کبھی اکٹھے بیٹھ کر روئے نہیں تھے، اس لیے آپ نہیں کہ سکتے کہ ہم دوست تھے۔(زاویہ سے اقتباس) 6 Share this post Link to post
DR KHAN 15,639 #2 Posted March 10, 2014 واہ۔۔۔ کیا درست تجزیہ تھا دوستی کا۔ زبردست۔۔۔ بہت اعلیٰ 2 Share this post Link to post
khoobsooratdil 768 #3 Posted March 10, 2014 Dr sahab pasand kernay ka buhat shukriya Baray logon ki batain bhi bari hoti hain 1 Share this post Link to post
smiley123 21 #6 Posted March 27, 2014 really very very very good بہت اعلیٰ 1 Share this post Link to post
sec-see-princes 38 #7 Posted May 27, 2014 Bohat hi Khoobsurat baat ... or bilkul Haqeeqat ... Sukh mein tou sab sath hi hotay hain ... pata tou dukhon mein chalta hai ... -- Maham 2 Share this post Link to post