Administrator 3,055 #1 Posted December 13, 2015 ہیلو مسٹر بل گیٹ !یہ خط تمھیں ، سردار بنتا سنگھ اور اسکی بیوی پریتو کی طرف سے لکھا جارہا ہے۔ ہم نے پچھلے ہفتے کمپیوٹر خریدا ہے۔ لیکن اس میں بہت ساری غلطیاں ہیں جو کہ ہم تمھارے علم میں لانا چاہتے ہیں۔۔۔ انٹرنیٹ سے مربوط کرنے کے بعد جب ہم نے ای-میل اکاؤنٹ کھولنا چاہا تو جب بھی ہم فارم پر کرتے "پاسورڈ" کے خانے میں میرے پاسورڈ کی بجائے******* لکھا جاتا ہے۔ جبکہ باقی کے سارے کالم میں جو کچھ ہم ٹائپ کرتے ہیں وہی کچھ لکھا جاتا ہے۔ صرف پاسورڈ کے لیے ****** کیوں آتا ہے ؟ اس پرابلم کی وجہ سے ہم اپنا ای-میل اکاونٹ نہ بنا سکے۔ پلیز ہمیں ایک ای-میل اکاونٹ بنا کر بھیج دو۔ لیکن اسکا پاسورڈ خفیہ رکھنا یعنی صرف مجھے اور میری بیوی کے سوا کسی کو معلوم نہ ہو۔ سکرین پر سٹارٹ کا بٹن تو موجود ہے۔ لیکن کہیں بھی سٹاپ کا بٹن نہیں ہے۔ اسکی وجہ سے ہم کچھ بھی سٹارٹ نہیں کر سکتے ۔ پلیز سکرین پر سٹاپ پٹن کی سہولت بھی دے دی جائے۔ اسی طرح مینو میں Run کا بٹن ہے۔ میں اسکو دیکھتے ہی کمپیوٹر سے اٹھ کر باہر کی طرف Running کرتا ہوں۔ لیکن اسکے بعد Stay کا بٹن نہیں ہے۔ اس لیے بعض اوقات کافی دیر تک دوڑتے رہنا پڑتا ہے تاوقتیکہ میری وائف کمپیوٹر بند نہ کردے۔ کمپیوٹر میں ری- سائیکل کا فیچر ہے۔ لیکن میرے گھر میں تو سکوٹر ہے ۔ اس لیے سکوٹر والوں کے لیے ری-سکوٹر کی سہولت بھی دی جانی چاہیے۔ تمھارے کمپیوٹر میں Find کا بٹن بالکل فضول ہے۔ کچھ دن پہلے میری وائف نے گھر کی چابی کہیں گم کر دی۔ ہم بار بار کمپیوٹر کو Find کرنے کو کہتے رہے۔ لیکن کوئی رزلٹ نہ نکلا۔ جب سے کمپیوٹر آیا ہے مجھے ساری رات اسکے ماؤز کی حفاظت کرنا پڑتی ہے کہ کہیں ہماری بلی ماؤز کو کھا نہ جائے پلیز ہوسکے تو بلی کو روکنے کے لیے کمپیوٹر کے ساتھ ایک عدد ڈاگ Dog بھی مہیا کیا جائے تاکہ ماؤز کی حفاظت ہوسکے۔ میرے منڈے سردار کیکر سنگھ نے مائیکرو سوفٹ ورڈ سیکھ لیا ہے۔ لیکن اب اسکے مائیکروسوفٹ سینٹینس سیکھنا ہے۔ کیا اگلے فیچر میں مہیا کرو گے ؟ اور آخری پرابلم جب ہم کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن Shut down کردیتے ہیں تو اسکے بعد کی-بورڈ کچھ بھی لکھنے سے قاصر ہوجاتا ہے۔چنگا ۔۔ وائے گرو دا خالصہبنتا سنگھ تے پریتو سنگھتحریر نامعلوم 4 Share this post Link to post
khoobsooratdil 768 #2 Posted December 13, 2015 Wah g sir kia zbardst sharing ki ha abi tk password k taaray ******** nazer aa rahay hn Very nice thread 0 Share this post Link to post
Young Heart 2,734 #3 Posted December 13, 2015 ہاہاہاہاہا بہت ہی عمدہ تحریر ہے اور بہت ہی معیاری مزاح ہے 2 Share this post Link to post