Jump to content
URDU FUN CLUB
Sign in to follow this  
Administrator

سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 6 کی بجائے نوٹ 7 پیش کرنے کا فیصلہ

Recommended Posts

note7.jpg

جنوبی کوریا: معروف کورین الیکٹرونکس کمپنی سام سنگ نے اپنے مشہور فیبلٹ گلیکسی نوٹ 6 کو نظر انداز کر دیا جس کے بعد اب براہِ راست گلیکسی نوٹ 7 پیش کیا جائے گا۔

سام سنگ نے اپنے شائقین پر حیرت کے پہاڑ توڑ دیئے کیونکہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سام سنگ نے اپنی کسی سیریز کے ایک مکمل ورژن کو نظر انداز کر دیا ہو۔ سام سنگ کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سام سنگ گلیکسی نوٹ 6 سامنے نہیں آئے گا یعنی اب گلیکسی نوٹ 5 کے بعد براہِ راست گلیکسی نوٹ 7 پیش کیا جائے گا۔

ایپل سے مقابلہ کرنے کے لیے سام سنگ کو ایک نمبر پیچھے ہونا بھی گوارہ نہیں اور یہی وجہ ہے کہ سام سنگ اتنا بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔ دوسری جانب جہاں ایپل اپنے اگلے شاندار اسمارٹ فون کے ساتویں ورژن کی تیاری میں مصروف ہے تو وہیں سام سنگ نے بھی اپنی فیبلٹ سیریز کو ایپل کے مدمقابل لا کھڑا کیا ہے۔ اب ایپل آئی فون 7 کے سامنے سام سنگ گلیکسی ایس 7 کے ساتھ ساتھ ڈوئل ایج گلیکسی نوٹ 7 بھی موجود ہو گا۔

سام سنگ کا یہ فیصلہ حیران کن اور سام سنگ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ضرور ہے لیکن ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ بات نئی نہیں۔ اس سے قبل مائیکروسافٹ ونڈوز 8 کے بعد 9 کے نمبر کو نظر انداز کرتے ہوئے ونڈوز 10 پیش کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ بلیک بیری نے بھی چھلانگ لگاتے ہوئے بلیک بیری 7 کے بعد بلیک بیری 10 پیش کیا تھا۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 6 کیسا ہو گا اور اس میں کیا کیا فیچرز ہوں گے اس حوالے سے کافی عرصے سے انٹرنیٹ پر پیش گوئیاں جاری تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ سام سنگ صارفین جو مکمل طور پر گلیکسی نوٹ 6 کے لیے تیار تھے انہیں سام سنگ کے اس فیصلہ سے حیرت اور اُلجھن ضرور ہو گی۔

Share this post


Link to post

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ تاکہ یہ گناہ جاریہ نہ بنے ۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر سے بھی شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین بھی ہو سکتا ہے۔ ڈیٹا شیئر کرنے والہ ممبراس بات کا عملی اقرار کرے گا کہ وہ بروز قیامت فورم انتظامیہ، سٹوری رائیٹر اور فورم ایڈمن کے تمام گناہوں کا اکلوتا وارث ہو گا ۔ اور بروز قیامت اپنی تمام نیکیاں (جو بھی اس کے نامہ اعمال میں ہوئیں ) بروز قیامت مجھے دینے کا پابند ہو گا۔ اگر کوئی ممبر اب بھی ایسا کرتا ہے اور گناہ جاریہ کا سبب بنتا ہے ۔ تو اس شرط کو ایگری کرتے ہوئے شیئر کر سکتا ہے ۔ فورم کو اس ایگری منٹ پر اجازت دینے میں کوئی اعتراض نہیں ۔ ایڈمن اردو فن کلب

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×
×
  • Create New...