Jump to content
URDU FUN CLUB
Sign in to follow this  
khoobsooratdil

مولوی کا ڈپریشن

Recommended Posts

مولوی صاحب پر ڈیپریشن کا شدید حملہ ھوا تھا
اور
وہ رقت بھری آواز میں
گڑگڑا گڑگڑا کر دعا مانگ رھے تھے
یا اللہ . . . .
میں بڑا ھی کمینہ بندہ ھوں ،،،،،،
مجمعے نے زوردار آواز لگائی آمین ،،
یا اللہ ،، میں بڑا " پاپی انسان " ھوں ،،،،، مجمعے نے نعرہ لگایا - آمین
یا اللہ ھر صغیرہ کبرہ گناہ میرے اندر ھے ،،، مجمعے نے زور سے کہا - آمین
یا اللہ میں ،،،،،،،،،،،،،،،،،، بات ابھی مولوی صاحب کے منہ میں ھی تھی کہ مجمعے نے فلک شگاف نعرہ بلند کیا - آآآآآآآآآآآآآآمــــین
مولوی صاحب کا تراہ نکل گیا جس کے ساتھ ھی ڈپریشن ختم ھو گیا
اور مولوی واپس آ گیا ،،
کہنے لگے ،،،،،،،،،،، بے غیرتو تُسی وی کُج کیتا اے
یا
سارے گناہ میں ای کر چھڈے نےےےےےےے ؟
مجمعے نے کمزور سی آمین کہی
یا اللہ راجہ صاحب کی دنبی کی قربانی قبول فرما
اور اس کاثواب اس بکروال کو عطا فرما ،جس کی یہ دنبی راجہ صاحب نے چوری کی تھی ،،،،،،ایک آمین کم ھو گئ
یا اللہ ملک صاحب جو شادی شدہ عورت بھگا کر لے گئے تھے وہ تینوں بچوں سمیت ان کو معاف فرما دےےےےے،،،،،،،ایک اور آمین کم ھو گئ
یا اللہ ان بٹ صاحب کو دیکھ ،،
چہرے سے ھی لگ رھا ھے ھفتے سے کچھ نہیں کھایا ،،یا اللہ ان کو وہ 20 کنال زمین معاف فرما جو یہ اپنی بیوہ بہن کی دبا کر بیٹھے ھیں اور وہ بیچاری پھٹے کپڑوںکے ساتھ گھر گھر کام کر کے روٹی کھاتی ھے ےےے،،،،،،،ایک اور آمین کم ھو گئ
یا اللہ ،،،،، یا اللہ یہ اپنے حاجی صاحب جو صبح صبح اذان دیتے ھیں ،
ٹھنڈے پانی سے وضو کر کے ،، ان کی اذان بھی قبول فرما ،، اور عصر کی نماز کے بعد جو دوسروں کی فصل چوری کاٹ کر اپنے مویشیوں کو ڈالتے ھیں
اور اسی وضو میں مغرب کی نماز بھی پڑھتے ھیں ،، یا اللہ اتنا مضبوط وضو قبول و منظور فرماااااااآ ،،ایک اور آمین کم ھو گئ
یا اللہ ، فیروز خان کی تراویح کو قبول فرما اور اس تراویحکے صدقے ان کا روزے نہ رکھنا معاف فرما دے ےےے،،،،،،،،ایک اور آمین کم ھو گئ
یا اللہ محمد حسین کو گلے کے کینسر سے محفوظ رکھ جو لوگوں کے گائے بھینس کو آٹے میں سوئیاں کھلا دیتا ھے اور وہ بھوکے پیاسے تڑپ تڑپ کر ذبح ھو جاتے ھیں !ایک اور آمین کم ھو گئ !!
میرے مولا لیاقت حسین کو مثانے کے کینسر سے محفوظ رکھ جو ھر اس گائے بھینس کے تھن درانتی سے کاٹ دیتا ھے جو اس کی فصل میں گھس آتی ھے !!مسجد میں سناٹا چھا گیا
یا اللہ ان سب گنہگاروں کی روٹی کھا کھا کر مجھ ناچیز سے بھی جو گناہ سر زد ھو گئے ھیں ، ان سے درگزر فرما. . .
سب کی طرف سے مجھ اکیلے کی آمین

Share this post


Link to post

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ تاکہ یہ گناہ جاریہ نہ بنے ۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر سے بھی شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین بھی ہو سکتا ہے۔ ڈیٹا شیئر کرنے والہ ممبراس بات کا عملی اقرار کرے گا کہ وہ بروز قیامت فورم انتظامیہ، سٹوری رائیٹر اور فورم ایڈمن کے تمام گناہوں کا اکلوتا وارث ہو گا ۔ اور بروز قیامت اپنی تمام نیکیاں (جو بھی اس کے نامہ اعمال میں ہوئیں ) بروز قیامت مجھے دینے کا پابند ہو گا۔ اگر کوئی ممبر اب بھی ایسا کرتا ہے اور گناہ جاریہ کا سبب بنتا ہے ۔ تو اس شرط کو ایگری کرتے ہوئے شیئر کر سکتا ہے ۔ فورم کو اس ایگری منٹ پر اجازت دینے میں کوئی اعتراض نہیں ۔ ایڈمن اردو فن کلب

On 4/11/2020 at 9:42 PM, imran_pia said:

بہت ہی اچھے کے ڈی بھائی۔ اچھی شئیرنگ ہے۔

شکریہ عمران بھائی 

Share this post


Link to post

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×
×
  • Create New...