ali4610003 47 #1 Posted February 13, 2012 تاتاری قوم بہت ہی سنگ دل اور سفاک مشہور ہوئی ہے، اس کا ایک سردار چنگیز خان کے نام سے مشہور ہے۔ جو سفاکی میں اپنی مثال آپ تھا۔ ایک دفعہ اس سے کسی نے پوچھا کہ سردار کیا تمہیں کبھی کسی پہ رحم بھی آیا ہے؟چنگیز خان نے جواب دیا،"ہاں"سوال ہوا کہ "کب ہوا؟"تاتاری سردار نے جواب دیا کہ "ایک دن میں گھوڑے پر بیٹھا دریا کنارے جا رہا رتھا کہ میں نے ایک عورت کو روتے ہوئے دیکھا قریب جا کہ دیکھا کہ تو اس کا بچہ دریا میں گرگیا تھااور وہ اس کو نکالنے کے لیے واویلا کر رہی تھی۔ مجھ سے رہا نہ گیا تو میں گھوڑے سے اتر کر دریا کنارے پہنچا اور ہاتھ بڑھا کر اپنا نیزہ بچہ کے سینے میں گھونپ دیا اور اسے اسکی ماں کی جھولی میں ڈال دیا۔"میں جب آج یہ پڑھ رہا تھا تو میرے ذہن میں آیا کہ انسان اپنے طرز عمل کو نہیں بدل سکتا لیکن اسے کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اپنے اندر نرم خوئی پیدا کرنے کی کوشش کرے 0 Share this post Link to post
(._.)Milestone(._.) 54 #2 Posted February 14, 2012 Thanks For Sharing Dear ... Very Nice Post 0 Share this post Link to post
sameibad 6 #3 Posted February 28, 2012 uff yeh reham dilli hai tu sang dilii kia hotii hai 0 Share this post Link to post