Jump to content
URDU FUN CLUB
Sign in to follow this  
Guru Samrat

Teen New Forum Rulls

Recommended Posts

امید ہے آپ سب بخیریت ہوں گے
آج آپ سب کے سامنے تین نئے اصول و ضوابط کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
کسی بھی ادارے میں قائم کیے گئے اصول و ضوابط کا مقصد اس ادارے کی بھلائی ہوتا ہے نہ کہ وہاں کے لوگوں کو اذیت یا تکلیف دینا۔
لہذا ہم پر اعتماد رکھیں کہ جو بھی اصول بنایا جائے گا ۔ آپ سب کے فائدے کے لیئے ہی ہو گا۔



پہلا اصول

فورم میں اکثر یہ دیکھا گیا ہے۔ کہ بہت سے ممبرز فورم میں دوسروں کے شیئر کیئے گئے تھریڈ سے مستفید تو ہوتے ہیں مگر خود سب ممبرز سے منفی رہتے ہیں۔اردو فن کلب کی تمام تفریحات آپ سب کے لیئے فری ہیں۔جب آپ ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔تو آپ کا بھی فرض بنتا ہے ۔کہ دوسروں کی تفریح کا بھی خیال کریں۔تاکہ آپ سب کی طرف سے ہمیں ایک مضبوط کمیونٹی میسر آئے۔تمام نان ایکٹو ممبرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ دوسروں کی ایکٹوٹی سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ خود بھی فورم میں ایکٹو ہوں۔ اور اپنی طرف سے بھی اپنے مراسلہ جات ممبرز سے شیئر کریں۔تاکہ تھریڈ شیئر کرنے والے کو بھی آپ کی طرف سے تفریح مل سکے۔آج سے فورم کے ہر ممبر کی ماہانہ ایکٹوٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ممبرز کے ہر ماہ کم از کم 10 معیاری تھریڈ فورم میں پوسٹ ہونا لازمی ہیں۔بصورت دیگر اس ممبر کا اکاؤنٹ لیمٹڈ کر دیا جائے گا ۔جس سے وہ ممبر بہت سی سہولیات اور بہت سے سیکشن کو وزٹ کرنے سے محروم رہ جائے گا۔ پیڈ ممبرز پر یہ اصول لاگو نہیں ہے۔امید ہے تمام ممبرز تعاون کریں گے۔

دوسرا اصول

اردو انپیج سیکس سٹوریز اور پکچر سٹوریز سیکشن میں کچھ مخصوص قسم کے کمنٹ پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
وہ کمنٹ اگر کہیں بھی نظر آیا کسی بھی تھریڈ میں نظر آیا اسے فوراً ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
وہ مخصوص قسم کے کمنٹ ملاحظہ فرمائیں:
نائس شیئرنگ
گڈ شیئرنگ
اچھی شیئرنگ ہے
شکریہ
بہت شکریہ
یا اس جیسے بے معنی الفاظ وغیرہ وغیرہ


ان الفاظ پر مشتمل کمنٹ یا گرافک فورا ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
تھریڈ بنانے والا یا والی رائٹر کی محنت اتنی کم قیمت ہرگز نہیں ہے کہ ایک یا د ولفظوں میں اس کا حق ادا کیا جائے۔
ان کی محنت کا حق تو شاید کئی جملوں میں بھی ادا نہ ہو لیکن اگر آپ ایک اچھا جملہ بھی نہیں لکھ سکتے تو کمنٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
محض شیئرنگ دیکھیں اس سے مستفید ہوں اور تھریڈ سے چلے جائیں۔

تیسرا اصول

ہر وہ تھریڈ جو فورم کے معیار کے مطابق نہیں یا اس میں کوئی خامی ہے جیسے تصاویر کا غائب ہونا لنک کا درست نہ ہونا وغیرہ۔
وہ ری سائیکل بن میں موو کیا جائے گا۔
اور موو کرنے سے پہلے اس تھریڈ میں وجہ لکھی جائے گی۔
اس کا ری سائیکل بن میں موو ہونے کا آپ کو پی ایم آئے گا۔
جو کہ لکھا ہو گا موو ٹو ٹرش حالانکہ وہ تھریڈ ڈیلیٹ نہیں ہوا ری سائیکل بن میں گیا ہے۔
فورم کے مین پیج پر آپ جا کر ری سائیکل بن میں اپنا تھریڈ دیکھ سکتے ہیں۔
اپنے تھریڈ میں جائیں موو ہونے کی وجہ پڑھیں۔
اس میں خامی دور کر کے آپ اس کا لنک کسی بھی سپر موڈ کو یا کوایڈمن کو پی ایم کر دیں کہ میں نے خامی دور کر دی ہے اسے واپس اس کے سیکشن میں پہنچا دیا جائے۔
آپ کا تھریڈ واپس پہنچا دیا جائے گا۔
خامی کو دور کرنے کے لیے آپ کے پاس اڑتالیس گھنٹے ہوں گے۔
اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اندر اگر آپ اپنے تھریڈ میں موجود خامی دور نا کر سکے تو اسے ری سائیکل بن میں سے بھی حذف کر دیا جائے گا۔



یہ تینوں قوانین فورم کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں
امید ہے آپ پورا پورا تعاون کریں گے۔۔۔شکریہ

بصد خلوص
کو ایڈمنسٹریٹر
اردو فن کلب ڈاٹ نیٹ

Edited by Administrator

Share this post


Link to post

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ تاکہ یہ گناہ جاریہ نہ بنے ۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے کسی گروپ یا اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر ثانی سے شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین کر دیا جائے گا ۔ اور دوبارہ ایکٹو بھی نہیں کیا جائے گا ۔ اکاؤنٹ کینسل ہونے پر کسی بھی سیئریل کی نئی اپڈیٹس کے لیئے ممبر کو دوبارہ قسط 01 سے ممبرشپ حاصل کرنا ہو گی ۔ اور ڈیٹا شیئر کرنے والہ ممبراس بات کا بھی عملی اقرار کرے گا کہ وہ بروز قیامت فورم انتظامیہ، سٹوری رائیٹر اور فورم ایڈمن کے تمام گناہوں کا اکلوتا وارث ہو گا ۔ اور بروز قیامت اپنی تمام نیکیاں (جو بھی اس کے نامہ اعمال میں ہوئیں ) بروز قیامت فورم ایڈمن اور کہانی رائٹر کو دینے کا پابند ہو گا۔ اگر کوئی ممبر اب بھی ایسا کرتا ہے اور گناہ جاریہ کا سبب بنتا ہے ۔ تو یہ سب رولز اس پر خود بخود لاگو ہوں گے ۔ ۔ ۔ ایڈمن اردو فن کلب

Dear sir

These are very good principles and ****** we actupon on these roles thank u sir

Edited by (._.)Milestone(._.)
Dont Use Islamic Words

Share this post


Link to post

گرو بھائی آپ نے بہت اچھے اصول بنائے ہیں، میں آپ کے ان اصولوں سے ایگری کرتا ہوں۔ اورکوشش کروں گا کہ ان اصولوں پر عمل کروں۔

باقی دوستوں سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ ان اصولوں پر عمل کریں

Share this post


Link to post

گرو بھائی آپ نے بہت اچھے اصول بنائے ہیں، میں آپ کے ان اصولوں سے ایگری کرتا ہوں۔ اورکوشش کروں گا کہ ان اصولوں پر عمل کروں۔

باقی دوستوں سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ ان اصولوں پر عمل کریں

شکریہ جناب ۔۔۔مگر آپ ہو کہاں ۔۔۔بہت دنوں سے غائب ہو ۔۔۔ریپلائی

Share this post


Link to post

buhat achay aur insaaf par mabni asool leekan mukhay moqa to milay zara thread parhany ka phir sarahoon ka bhi aur apni sharing bhi karoon ga

Share this post


Link to post

شکریہ جناب ۔۔۔مگر آپ ہو کہاں ۔۔۔بہت دنوں سے غائب ہو ۔۔۔ریپلائی

بھائی میں آج کل آن جاب ٹریننگ کورس کررہا ہوں، دس ستمبر کو ختم ہوگا پھر میں ریگولر فورم جوائن کر لوں گا۔

Share this post


Link to post
Guest
This topic is now closed to further replies.
Sign in to follow this  

×
×
  • Create New...