Jump to content
ALL SEX SECTION WILL CLOSED IN RAMADAN ×
URDU FUN CLUB
Sign in to follow this  
khoobsooratdil

نام کی اقسام

Recommended Posts

ہمارے  ہاں چونکہ بچے کا نام رکھتے وقت اسکی مرضی پوچھنے کا رواج نہیں لہٰذا بچہ  جب بڑا ہوتا ہے تو اپنے نام کے شروع میں کوئی انگریزی کا حرف لگا کر تسکین  حاصل کر لیتا ہے۔ میاں بشیر "ایم بشیر" بن جاتا ہے اور محمد بوٹا شاہ " ایم  بی شاہ" ہو جاتا ہے۔ کئی ایسے نام ہیں جنہیں سن کر دل میں ترنگ سی بج  اٹھتی ہے خود میں نے اپنے نام کی بدولت بڑے بڑے پارساؤں کے سینے چھلنی کئے  ہیں۔ ایک صاحب مجھ سے پوچھنے لگے کہ آپکا نام لڑکیوں والا کیوں ہے؟ میں نے  پوچھا آپکا نام کیا ہے؟ اطمینان سے بولے "شمیم"۔


 


 کچھ نام ایسے  ہوتے ہیں جنہیں سن کر لگتا ہے جیسے نامکمل سے ہیں، مثلا" آج میری نظر ایک  ڈاکٹر صاحب کے بورڈ پر پڑی جہاں لکھا ہوا تھا "ڈاکٹر کاش"۔ حالانکہ پورا  نام ہونا چاہئیے تھا "ڈاکٹر کاش تم نے میرا علاج نہ کیا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا  ۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر! کاش میں نے تمہاری دوائی نہ کھائی ہوتی"۔ اسی طرح کچھ نام  اتنے لمبے ہوتے ہیں کہ سمجھ ہی نہیں آتی کہ نام کہاں ہے، میرے ایک کولیگ کا  نام تھا " سردار مشتاق احمد نگینہ ککے زئی وزیر آبادی"۔ میں نے حیرت سے  پوچھا " کس نام سے پکاروں ، کیا نام ہے تمہارا"۔  مسکرا کر بولے، جو پسند آتا ہے کہہ لو۔۔۔۔۔ میں نے خوش ہو کر پوچھا "  کینچوا" کہہ لوں؟ یہ سنتے ہی انہوں نے برا منایا اور نصف گھنٹہ مجھ پر تشدد  کیا، پتا نہیں کیوں؟


 


 اللہ جانتا ہے میرا اس وقت دیوار سے ٹکریں  مارنے کو جی کرتا ہے جب کوئی مجھ سے پوچھتا ہے گل نو خیز کا مطلب کیا ہے؟  مطلب سمجھاتا ہوں تو آنکھیں پھاڑ کر میری طرف دیکھتے ہین اور پھر پیٹ پکڑ  کر ہنستے ہنستے دہرے ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ میں بار بار بتا چکا ہوں کہ  "پڑھنے لکھنے کے سوا۔۔۔۔۔ گل نو خیز کا مطلب کیا!!!" خواجہ آن لائن والے  مسعود خواجہ صاحب میرے بڑے پیارے دوست ہیں، ایک دفعہ کہنے لگے کہ جب تک میں  نے آپکو دیکھا نہیں تھا میں آپکو "عورت" سمجھتا رہا، میں نے دانت پیس کر  کہا، خواجہ صاحب میں بھی جب تک آپ سے نہیں ملا تھا آپکو "مرد" ہی سمجھتا  رہا، لیکن دیکھ لیں دونوں کے اندازے غلط نکلے۔


 


 گل نوخیز اختر

Share this post


Link to post

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ تاکہ یہ گناہ جاریہ نہ بنے ۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے کسی گروپ یا اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر ثانی سے شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین کر دیا جائے گا ۔ اور دوبارہ ایکٹو بھی نہیں کیا جائے گا ۔ اکاؤنٹ کینسل ہونے پر کسی بھی سیئریل کی نئی اپڈیٹس کے لیئے ممبر کو دوبارہ قسط 01 سے ممبرشپ حاصل کرنا ہو گی ۔ اور ڈیٹا شیئر کرنے والہ ممبراس بات کا بھی عملی اقرار کرے گا کہ وہ بروز قیامت فورم انتظامیہ، سٹوری رائیٹر اور فورم ایڈمن کے تمام گناہوں کا اکلوتا وارث ہو گا ۔ اور بروز قیامت اپنی تمام نیکیاں (جو بھی اس کے نامہ اعمال میں ہوئیں ) بروز قیامت فورم ایڈمن اور کہانی رائٹر کو دینے کا پابند ہو گا۔ اگر کوئی ممبر اب بھی ایسا کرتا ہے اور گناہ جاریہ کا سبب بنتا ہے ۔ تو یہ سب رولز اس پر خود بخود لاگو ہوں گے ۔ ۔ ۔ ایڈمن اردو فن کلب

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×
×
  • Create New...